تہران کے خلاف پابندیوں پر واشنگٹن کے ساتھ ماسکو کے تعلقات متاثر ہوں گے، روسی وزیر خارجہ

جرمنی ایٹمی معاہدے کو برقرار رکھنے کا حامی ہے، ہائیکو ماس

جمعرات مئی 23:42

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) روس نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے واشنگٹن کے ساتھ ماسکو کے تعلقات متاثر ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جرمنی کے اپنے ہم منصب ہائیکو ماس کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے علاقے کی صورت حال اور روس امریکہ تعلقات متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے منافی ہے۔ لاوروف نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے باوجود اس معاہدے کا تحفظ کیا جانا اہمیت رکھتا ہے۔روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے دیگر فریق ممالک، اس بین الاقوامی معاہدے کو باقی رکھنے کے لئے تعاون کا طریقہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے باہر نکلنے کے بعد ایران کی جانب سے اعلان کردہ موقف کی قدردانی بھی کرتے ہیں ، اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ ان کا ملک ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کا حامی ہے۔

Your Thoughts and Comments