کِم جونگ اٴْن سے 12 جون کو ملاقات ہوگی، امریکی صدر

ملاقات کو عالمی امن کیلئے بہت خاص لمحہ بنانے کی کوشش کریں گے ،ْڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹ

جمعرات 10 مئی 2018 23:43

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اٴْن سے 12 جون کو سنگاپور میں تاریخی ملاقات کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم دونوں اس ملاقات کو عالمی امن کیلئے بہت خاص لمحہ بنانے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ کسی بھی برسر اقتدار امریکی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کے درمیان پہلی ملاقات کے مقام اور تاریخ کا انکشاف، شمالی کوریا کی جانب سے 3 امریکی قیدیوں کی رہائی کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔حکام کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے اس اقدام نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی آخری رکاوٹ کو بھی دور کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

جنوب مشرقی ایشیا کا چھوٹا سے ملک سنگاپور امریکا اور چین کے درمیان بھی طویل عرصے تک پٴْل کا کردار ادا کرچکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات کی امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان تعلقات کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، کیونکہ آج تک کسی بھی برسر اقتدار امریکی صدر نے شمالی کوریا کے ہم منصب سے ملاقات نہیں کی۔اس اہم لمحے کی امید کے باوجود شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کا معاہدے کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سپریم رہنما کِم جونگ اٴْن سے پہلی تاریخی ملاقات کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی ،ْاس پیشرفت کو دونوں ممالک کے درمیان لاتعلقی ختم کرنے کے حوالے سے اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے سامنے کھڑے ہو کر جنوبی کوریا کے مشیر قومی سلامتی چٴْنگ یو یونگ نے ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان پہلی ملاقات کا اعلان کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پیشرفت کو پیانگ یانگ کو اس کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام ختم کرنے پر قائل کرنے کے لیے بہترین قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :