سعودی عرب، ماہر امراض چشم نے چالیس برس قبل کئے گئے وعدے کو پوار کرنے کے لئے قرآن حفظ کرلیا

جمعہ 11 مئی 2018 10:30

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 11 مئی 2018ء) سعودی عرب کے معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر عصام عبدہ نے 40 برس پرانا وعدہ پورا کرتے ہوئے قرآن کریم حفظ کر لیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ مصر میں شیخ احمد عیسیٰ المقری کے ہمراہ قرآن کریم حفظ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

شیخ عبدالفتح تمام انہیں قرآن یاد کرا رہے تھے۔

اس موقع پر شیخ تمام نے ان سے وعدہ لیا تھا کہ وہ مکمل قرآن حفظ کریں گے۔ ڈاکٹر عصام نے بالاآخر جدہ کی معروف فلاحی انجمن "خیرکم" سے رجوع کر کے قرآن پاک حفظ کر لیا ہے۔ انہو ں نے تمام ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ قرآن کریم کی مجلسوں سے جڑ جائیں اور جو شخص ایسا نہ کر پائے وہ خیرکم کے توسط سے قرآن کریم حفظ کرنے کا اہتمام کرے۔