دبئی میں ایک کروڑ پتی بھکاری کو مقامی پولیس نے حراست میں لے لیا

ہوشیار رہیں،بے وقوف بنانے والے ان دو نمبری لوگوں کے جھانسے میں نہ آئیں،پولیس کی شہریوں کو ہدایت

جمعہ 11 مئی 2018 15:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 11 مئی 2018ء)دبئی میں ایک کروڑ پتی بھکاری کو مقامی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں دبئی پولیس کو ملی بڑی کامیابی، نہ دس ہزار،نہ پچاس ہزار، پورے تین لاکھ درہم ، یعنی ایک کروڑ روپے بھکاری کے قبضے سے برآمد کرلیے۔ایک اور کارروائی میں چندہ مانگنے والے تین افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن کے پاس سے تیس ہزار درہم نکلے۔دبئی پولیس نے خبردار کیا کہ ہوشیار رہیں،بے وقوف بنانے والے ان دو نمبری لوگوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

متعلقہ عنوان :