اسرائیل کی ایرانی ٹھکانوں پر بمباری درست ہے، ایران خطے میں اشتعال انگیزی کا باعث ہے، بحرینی وزیر خارجہ الخلیفہ

جمعہ 11 مئی 2018 18:22

مانامہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 11 مئی 2018ء)بحرینی وزیرخارجہ الخلیفہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی ٹھکانوں پر بمباری کر کے درست کیا، ایران خطے میں اشتعال انگیزی کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین کے وزیرخارجہ الخلیفہ نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ ایران خطیاور ہمسایہ ممالک کی صورت حال کو مزید خراب کرنے کی کوشش میں ہے جسے روکنا ہمسایہ ممالک کا فرض بنتاہے۔ واضح رہے کہ پاسداران انقلاب ایران سے وابستہ القدس قوت نے دو روز قبل وادی گولان پر 20 راکٹ داغے تھے جس کی جوابی کاروائی میں اسرائیل نے شام میں موجود ایرانی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :