لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے پی سی ایس افسروں کی ترقیوں کا طریقہ کار کالعدم قرار دے دیا

جمعرات مئی 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) پنجاب کے بڑے افسروں کیلئے بڑی خبر، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے پی سی ایس افسروں کی ترقیوں کا طریقہ کار کالعدم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پنجاب سروس ٹربیونل شعیب سعید کی سربراہی میں فل بینچ نے پنجاب سیکرٹریٹ سروس کے افسران کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ساجد بشیر و دیگر کی اپیلیں منظور کرلیں، درخواست گزاروں کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ پی سی ایس افسروں کی تعداد کے مطابق پروموشن کوٹہ درست نہیں، 452 افسروں کو تعداد کے مطابق کوٹہ مختص نہیں کیا گیا جبکہ پی ایم ایس افسران کی ترقی کیلئے زیادہ کوٹہ دیا گیاپنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ایس سی افسران کے پاس فیلڈ کا تجربہ نہ ہونیکی وجہ سے ان کا پرموشن کوٹہ کم رکھا گیا، ٹربیونل نے دلائل سننے کے بعد پی ایس سی افسران کی پرموشن کا کوٹہ بڑھانے کیلئے اپیلیں منظور کر لیں اور سروس کوٹہ 37 فیصد کر دیا گیا جبکہ پی ایم ایس افسران کا کوٹہ70 سے کم کر کے 63 فیصد کر دیا گیا۔

Your Thoughts and Comments