لیاری میں لیگی رہنما پر حملہ کر نے والے تین حملہ آ ور پولیس کارروائی میں ہلاک

جمعرات 10 مئی 2018 21:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء)لیاری میں مسلک لیگ ن کے رہنماء گینگ وارملزمان کے حملے میں زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کارروائی میں حملہ کرنے والے تین ملزمان ہلاک ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ تھانے کی حدودلیاری غریب شاہ مزارکے قریب گینگ وارزاہدلاڈلہ گروپ کے کارندوں نے مسلم لیگ (ن)علاقائی عہدیدارعقیل رحمانی کے دفترمیں گھس کراندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عقیل رحمانی کے پیٹ ،ہاتھ پیروںپر 6گولیاںلگیں جبکہ اسی دوران عقیل رحمانی کے گن مینوںنے بھی حملہ آوروںپرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں2حملہ آورزخمی ہوگئے ،اورانہوں نے راہ فراراختیارکی ،پولیس نے بتایاکہ ملزمان کے پیچھے عوام لگ گئے اورانہوں نے 2ملزمان کوپکڑنے کی کوشش کی جس پرملزمان نے بزنجوچوک کے قریب دستی بم دے ماراجس کے نتیجے میں ایک راہ گیرعمران زخمی ہواہے جبکہ پولیس نے بتایاکہ دونوں حملہ آوروں کوعوام نے پکڑلیاجس میں ایک کی شناخت اسدبلوچ دوسرے کی شناخت عثمان بلوچ کے ناموںسے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ملزم کوموقع پرقانون نافذکرنے والے ادارے اٹھاکرلے گئے جبکہ دوسرے زخمی ملزم اسدکوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا،جبکہ زخمی عقیل رحمانی کاکہناتھاکہ حملہ آوراسدراضی نامے کے لیے شام سے کال کررہاتھااورواقعہ سے قبل اسدپہلے آیااوراس کے بعدملزمان نے اندرآتے ہی فائرنگ شروع کردی جبکہ زخمی اسدکاکہناتھاکہ اسے عقیل کے گن مینوں وحیداورزبیرنے گولیاں ماری ہیں،رات گئے تازہ اطلاعات کے مطابق کلاکوٹ پولیس نے بتایاکہ لیگی رہنماء عقیل رحمانی پرحملے میں ملوث ملزمان ریکسرلین میں موجودہیں،جس پرپولیس نے کارروائی کرکے ملزمان کاتعاقب کیااورتینوں ملزمان کومبینہ مقابلے میں ہلاک کردیا،پولیس کاکہناہے کہ ملزمان کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔