چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کوآپریٹو ڈاکٹر مراد راس حکومتی ،بیورو کریسی کے رویے کیخلاف احتجاجاً مستعفی

ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں نے عوامی نمائندوں کو اپاہج بنا دیا ،ایسی کمیٹی کا کیا فائدہ جو عوامی مفاد کے کام نہ آسکے‘گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کوآپریٹو ڈاکٹر مراد راس نے حکومتی اور بیورو کریسی کے رویے کیخلاف احتجاجاً استعفیٰ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مراد راس قائمہ کمیٹی برائے کوآپریٹو کے اجلاس میں پھٹ پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں نے عوامی نمائندوں کو اپاہج بنا دیا ہے،حکومت اور بیوروکریسی کے گٹھ جوڑ کے سبب قائمہ کمیٹی کو مفلوج کردیا، ایسی کمیٹی کا کیا فائدہ جو عوامی مفاد کے کام نہ آسکے۔آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود آئر پورٹ ہاسنگ سوسائٹی کے معاملات کو التوا میں ڈالا گیا۔جس پر احتجاجاً استعفیٰ دیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :