راولپنڈی سے مانسہرہ جانے والی مسافر بس پر ٹرک گرنے سے 10 افراد جاں بحق ،ْ 8 زخمی

مسافر ویگن پر گرنے والے ٹرک میں 40 ٹن گندم لدی ہوئی تھی ،ْ حادثے کا شکار ہونے والی ویگن راولپنڈی سے مانسہرہ جارہی تھی

جمعرات 10 مئی 2018 23:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء) راولپنڈی سے مانسہرہ جانے والی مسافر بس پر ٹرک گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ایبٹ آباد کے راستے راولپنڈی سے مانسہرہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے ،ْ راستے میں گندم کی بوریوں سے لدا ایک ٹرک بے قابو ہوکر اپنے برابر سے گزرنے والی مسافر بس پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ،ْ 8 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے میں زخمی مسافروں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہسپتال منتقل کیے گے بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر ویگن پر گرنے والے ٹرک میں 40 ٹن گندم لدی ہوئی تھی ،ْ حادثے کا شکار ہونے والی ویگن راولپنڈی سے مانسہرہ جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :