تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ، اور وہ بھی کس صوبائی حکومت کی جانب سے

پنجاب حکومت نے جاتے جاتے حکومتی وکلا پر خصوصی نوازشات کر دیں پنجاب کے سرکاری وکلا کی تنخواہوں میں 150فیصد تک اضافہ کر دیا

جمعہ 11 مئی 2018 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 11 مئی 2018ء) پنجاب حکومت نے جاتے جاتے حکومتی وکلا پر خصوصی نوازشات کر دیں، پنجاب کے سرکاری وکلا کی تنخواہوں میں 150فیصد تک اضافہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ قانون نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی تنخواہ 2لاکھ 5ہزار سے ساڑھے 6لاکھ کر دی گئی ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی سالانہ تنخواہ 40ہزاربڑھے گی،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی تنخواہ 1لاکھ 83ہزار سے 5لاکھ 36ہزار کر دی گئی۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو سالانہ 34ہزار انکریمنٹ بھی ملے گامحکمہ قانون پنجاب حکام کا کہنا ہے تنخواہوں میں اضافہ کئی سالوں بعد ہوا ہے ، جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :