خلائی مخلوق کےاسکرپٹ میں دھرنے، لاک ڈاؤن تھے،مریم نواز

مخالفین کےاندازے غلط ثابت ہوئے،اسکرپٹ میں یہ نہیں تھا کہ نوازشریف ڈٹ جائیں گے،نوازشریف کا مقابلہ عمران خان کے بڑوں کیساتھ ہے،فوج نے2013ء میں نوازشریف کی مدد کی توجی ایچ کیوکے سامنے دھرنا کیوں نہیں دیا؟ آپ بزدل ترین انسان ہو،کرسی پر بیٹھے شخص کو سلام کرتے ہو،زردار ی عمران بھائی بھائی ہیں۔ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 21:25

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 11 مئی 2018ء): پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق کے اسکرپٹ میں دھرنے اور لاک ڈاؤن تھے، مخالفین کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے،اسکرپٹ میں یہ نہیں تھا کہ نواز شریف ڈٹ جائیں گے،فوج نے2013ء میں نوازشریف کی مدد کی توجی ایچ کیوکے سامنے دھرنا کیوں نہیں دیا؟ آپ بزدل ترین انسان ہو،کرسی پر بیٹھے شخص کو سلام کرتے ہو، نوازشریف کا مقابلہ عمران خان کے بڑوں کیساتھ ہے،زردار ی عمران بھائی بھائی ہیں۔

انہوں نے آج قاسم باغ ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو 70سالوں میں کسی نے عزت نہیں دی۔ووٹ کوعزت دلانے کا مقدمہ 70سالہ پرانا ہے۔لیکن اب اس مقدمے کو لڑنے والا پیدا ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں۔نوازشریف نے ووٹرزکی طاقت کو جھکنے نہیں دیا۔نوازشریف نے اپنی 3نسلوں کا ساتھ دیا۔حساب لینے والے تھک گئے،سر پکڑ کربیٹھ گئے لیکن نوازشریف تھکا نہیں۔

2 دہائیوں سے نوازشریف کا احتساب کرکے10روپے کی کرپشن نہیں ملی۔ ایک پائی کی کرپشن ہےتوسامنےلاؤورنہ قوم سےمعافی مانگو۔ مریم نواز نے کہا کہ کچھ لوگ سازشیں کرتے کرتے تھک گئے۔خلائی مخلوق کے اسکرپٹ میں دھرنے اور لاک ڈاؤن تھے۔نوازشریف کا مقابلہ عمران خان کے بڑوں کیساتھ ہے۔مخالفین کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے۔اسکرپٹ میں یہ نہیں تھا کہ نواز شریف ڈٹ جائیں گے۔

بلوچستان میں ملوایا تھا ،جو بھائی بھائی بنے تھے۔زردار ی عمران بھائی بھائی ہیں۔یہ قافلہ بلوچستان سے جنوبی محاذتک قافلہ پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ لاڈلے کی نیازی سروسز، جعلی این اوسی، آف شور کمپنی بھی حلال ہے۔وہ جوکہے کہ 2013ء میں فوج نے نوازشریف کی مدد کی تھی اگر مدد کی تھی توپھر تم کے پی میں کیسے جیت گئے؟ آپ بزدل ترین انسان ہو ،کرسی پر بیٹھے شخص کو سلام کرتے ہو۔ جب کوئی کرسی پر ہوتوتم سلام کرتے ہو،اور جب کوئی کرسی سے اترجائے توتم کہتے ہو کہ نوازشریف کے ساتھ تھا۔