جنوبی پنجاب کےٹھیکیدارو! دیکھوجنوبی پنجاب کس کا ہے؟نوازشریف

الیکشن میں ناانصافی کرنیوالوں کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے،وعدہ کرو!الیکشن2018ء میں میری ہدایت پرعمل کروگے،ووٹ کی عزت کو کبھی فراموش نہیں کرنا، سزا دلوانے اورجیل بھجوانے کی سرتوڑ کوشش ہورہی،جہاں سے بھی آواز دوں گا میری آواز سنو گے؟ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 22:03

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 11 مئی 2018ء): مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں ناانصافی کرنیوالوں کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے،وعدہ کرو!الیکشن2018ء میں میری ہدایت پرعمل کروگے،ووٹ کی عزت کو کبھی فراموش نہیں کرنا، سزا دلوانے اورجیل بھجوانے کی سرتوڑ کوشش ہورہی،جہاں سے بھی آواز دوں گا میری آواز سنو گے؟،دیکھ لوآکرکہ جنوبی پنجاب کس کا ہے؟ انہوں نے آج ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جاوید ہاشمی کاپارٹی میں واپسی پرشکریہ ادا کرتے ہیں۔

جنوبی پنجاب کے ٹھیکیدارو!دیکھوجنوبی پنجاب کس کا ہے؟میرا دل کرتا ہے کہ آپ جذبہ دیکھ کر کہ جنوبی پنجاب میں آکررہوں ۔انہوں نے کہاکہ اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرناہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

کیا کوئی معقول وجہ لگتی ہے کہ آپ کے وزیراعظم کوتنخواہ نہ لینے پرنااہل کردیا جائے؟ انہوں نے کہاکہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ نہیں یہ فیصلہ غلط ہے کہ توپھر بتا دو کہ تمہارا فیصلہ ہم نہیں مانتے۔

تمہارا فیصلہ ہمیں قبول نہیں ہے۔نوازشریف نے کہا کہ شہباز شریف کومبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے دل لگا کرعوام کی خدمت کی ہے۔یہاں یونیورسٹیاں ، تعلیم و صحت کا بہترین معیار ہے۔ میٹروبس بن گئی ہے۔ عمران خان تم سے توآج تک پشاور کی میٹرونہ بن سکی۔نیا پاکستان جس نے دیکھنا ہے وہ ملتان میں آکے دیکھے۔یہاں بہترین ہوائی اڈا، بہترین تعلیم ہے۔

ملتان آج ترقی یافتہ شہروں میں شامل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملتان والوں سے کہتاہوں کہ کراچی جانا ہوا توجہاز سے نہیں موٹروے سے جانا، چند گھنٹوں میں کراچی پہنچ جاؤ گے۔انہوں نے کہاکہ 2018ء کے الیکشن میں ناانصافی کرنے والوں کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وعدہ کرو!2018ء میں نوازشریف کی ہدایت پرعمل کرنا ہے۔جہاں سے بھی آواز دوں گا میری آواز سنو گے؟ووٹ کی عزت کو کبھی فراموش نہیں کرنا۔

انہوں نے کہاکہ آپ نے چند مہینے پہلے لودھراں کا الیکشن دیکھا ،2018ء میں سارا پاکستان لودھراں بن جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ان کی خواہش ہے ،کیس میں کچھ نہیں ہے۔کوئی الزام بھی نہیں ہے۔لیکن مجھے سزا دلوانے اورجیل بھجوانے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے نااہل کردیا گیا لیکن اس کے باوجود میرا دل جوان ہے۔میں آپ کے ساتھ ہوں ۔آپ بھی ووٹ کی عزت کروانی ہے۔