بنوں میں پولیس موبائل وین پرموٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

حادثے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شہیداوردوپولیس اہلکاروں سمیت چھ افرادزخمی ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا، مقدمہ درج

جمعہ مئی 23:48

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)بنوں میں پولیس موبائل وین پرموٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شہیداوردوپولیس اہلکاروں سمیت چھ افرادزخمی ہوگئے دھماکے میں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا گزشتہ روز تھانہ ہوید تفتیشی سٹاف مبینہ ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزم کو سنٹرل جیل بنوں میں بند کرنے کا حکم دیا جس پر تفتیشی سٹاف ملزم کو پولیس وین میں بیٹھا کرسنٹرل جیل بنوں واقع ٹائون شپ میں جمع کرنے کے بعد واپس آرہی تھی کہ اس دوران تھانہ صدر کی حدودمیں واقع نیوجنرل بس سٹینڈ نزد سرائے زرناب نامعلوم ملزمان نے پہلے سے موٹرسائیکل میں ریموٹ کنٹرول بم نصب کرکے کھڑی کی تھی جونہی مذکورہ پولیس موبائل وین یہاں پہنچی تو زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں وین میں سوار پولیس کانسٹیبل صفت اللہ نمبر 48/FC ولد سادات خان ساکن نورنگ خیل جانی خیل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور کانسٹیبل صفدرزمان نمبر42/FC ولد اکبر علی خان ساکن میراخیل ، کانسٹیبل بصیراللہ جان 110/LHC ولد میر کلام ساکن شہباز ککی جبکہ 4 راہگیر شیردراز خان ولد محمود خان ساکن سرکی خیل ، عبدالسلام ولد محمد علی جان ساکن کوٹکہ ضابطہ خان حال لاہور ، شاہین شاہ ولد غازی جان شاہ ساکن مندوری کتل شاہ سورانی اور فحر تاج بی بی زوجہ رسول نواز ساکن سید آباد بازار احمد خان زخمی ہوگئے جبکہ 4 گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کو بھی نقصان پہنچا دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا جبکہ شہید اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جس کے پولیس اور ضلعی انتظامیہ آفسران فوری طور پر ہسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی پولیس نے پولیس وین پر حملہ ریمورٹ کنٹرول بم سے ہونا قرار دیا ہے صدر پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی

Your Thoughts and Comments