گوادر گرڈ اسٹیشن میں ٓ گ لگ گئی،شہر تاریکی میں ڈوب گیا

فائر برگیڈٖ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف،کیسکو اہلکار آگ میں جھلس گیا

جمعہ مئی 23:51

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء):گوادر گرڈ اسٹیشن میں ٓ گ لگ گئی،شہر تاریکی میں ڈوب گیا ۔فائر برگیڈٖ کی گاڑیاں آگ بجھانے پہنچ گئیں،کیسکو اہلکار آگ میں جھلس گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوادر کو بجلی فراہم کرنے والے گرڈ اسٹیشن میں آگ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے بعد کیبلز میں آگ لگنے سے تین فیڈرز جل گئے ہیں۔فیڈرز جلنے سے گوادر شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور پورا شہر اچانک تاریکی چھا گئی۔اس دوران آتشزدگی میں کیسکو کا ایک اہلکار جھلس گیا جس کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب فائر برگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں۔جو آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments