پنجاب حکومت کی پھرتیاں

پنجاب حکومت نے صاف پانی اورتعلیم کے 10 ارب روپے اورنج لائن پراجیکٹ کو منتقل کرنے کی منظوری دیدی

جمعہ 11 مئی 2018 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 11 مئی 2018ء):پنجاب حکومت کی پھرتیاں سامنے آ گئیں۔ پنجاب حکومت نے صاف پانی اورتعلیم کے 10 ارب روپے اورنج لائن پراجیکٹ کو منتقل کرنے کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز دینے کی پابندی ختم ہوتے ہی پنجاب حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔اس اجلاس میں صاف پانی اورتعلیم کے 10 ارب روپے اورنج لائن پراجیکٹ کو منتقل کرنے کی منظوری دیدی۔

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد کی میٹرو بس سروس کے لیے 30کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سیلف روزگار سکیم کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کر دئیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ حکومتی اراکین صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے بھی فنڈ جاری کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ان فنڈز کے جاری کرنے کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس می دی گئی ہے۔

اس حوالے مخالفین نے اس بات کی پر زور مذمت کی ہے۔انکا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے کہ گویا پنجاب حکومت پہلے سے اس بات کی تاک میں تھی کہ جیسے ہی پابندی ختم ہو وہ اپنا الو سیدھا کرنے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرے ،اس موقع پر کچھ ناقدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ صاف پانی اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کے فنڈز ترقیاتی منصوبوں کو منتقل کرنا انتہائی شرمناک ہے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل الیکشن کمیشن نے ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز جاری کرنے اور ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی تھی جسے بعد ازاں عدالت نے معطل کر دیا تھا۔