بی آر ٹی پشاورصر ف آٹھ ماہ میں مکمل ہونے والا دنیا کا تیز ترین منصوبہ ہوگاجس پر کام رکا نہیں بلکہ تیزی سے جاری ہے،پرویزخٹک
اس کے خلاف پروپیگنڈہ عوام دشمنی پر مبنی ہے،بلین ٹریز سونامی صوبے اور ملک کے مستقبل کا منصوبہ ہے جس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ افسوسناک ہے ساڑھے تین ہزار سائٹس انٹر نیٹ پر موجود ہیں،جو چاہے اپنی مرضی کی سائٹ کا انتخاب کرے، ہم دکھا دیں گے، نیب کی انکوائری میں ساوتھ ریجن کلیئر ہے باقی بھی کلیئر ہوجائیں گے۔کرپٹ حکمرانوں کو کرپشن فری پاکستان سوٹ نہیں کرتا اسلئے وہ صوبائی حکومت کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے ہیں۔ سینٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے پر اراکین کو نکالا جسکے ثبوت موجود ہیں،ہم غلط الزامات نہیں لگاتے الیکشن وقت پر ہوں گے ،تاخیر کی کوئی وجہ نہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا
ہفتہ 12 مئی 2018 23:51
(جاری ہے)
سینٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے پر اراکین کو نکالا جسکے ثبوت موجود ہیں،ہم غلط الزامات نہیں لگاتے الیکشن وقت پر ہوں گے ،تاخیر کی کوئی وجہ نہیں،صرف سیٹیں جیتنے کے لیے اتحاد دھوکہ دہی ہے میں اسکے خلاف ہوں۔
ہم نے جماعت اسلامی کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کیا تھا بلکہ الیکشن کے بعد دونوں پارٹیوں کے منشور میں موجود عوامی مفاد کے مشترکہ نکات کی بنیاد پر حکومتی اتحاد کیا تھا جو کامیاب رہا۔موجودہ خیبر پختونخوا کاپانچ سال پہلے کے خیبر پختونخوا سے موازنہ کر کے صوبائی حکومت کی کارگزاری دیکھی جا سکتی ہے۔پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے اپنے منشور کے مطابق ماضی کے بدحال صوبے کوٹھیک کیااور خدمات کی فراہمی کے لیے اداروں میںشفاف نظام دیاجسکو پائیدار بنانے کے لیے ریکارڈ قانون سازی کی۔ایبٹ آباد ،کالام،چترال اور ناران میں سیاحت کی ترقی کے لیے ڈیڑھ ارب روپے خرچ کیے گئے ۔آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں پہلے سے دوگنی نشستیں جیتے گی تا ہم پورے پاکستان میں اس وقت جو رجحان نظر آ رہا ہے اس سے واضح ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے یونین کونسل پہاڑی کٹی خیل کے گائوں کٹی خیل میں جلسے اور معراجی بالا میں ویلج ناظم سلارم خان کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ اورمیاں ہمایوں شاہ کاکاخیل خادم اعلیٰ زیارت کاکاصاحب کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ضلع ناظم لیاقت خٹک ، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک اورناظم ویلج کونسل سلارم خان ،سردار خان ،گلریزخان، راجہ خان ،شبیر خٹک اور محمد خان نے بھی جلسے سے خطاب کیا جبکہ دیگر مقامی نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر میاں ہمایوںشاہ کاکاخیل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک میرے اور میری پوری برادری کی پسندیدہ شخصیت اور ہمارے بزرگ ہیں۔ اور 2018 کے عام انتخابات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔وزیراعلی نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کاذ کر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پانچ سالوں کا ماضی سے موازنہ کر کے ہماری کارگزاری دیکھی جا سکتی ہے جب ہم حکومت میں آئے توصوبے میں امن و امان تباہ تھا ۔ آئے روز دھماکے ہوتے تھے ۔دہشت گردی تھی اوراغواء کاری عروج پر تھی ۔ بھتہ عروج پر تھا ۔ سرمایہ کار صوبہ چھوڑ کر بھا گ گئے تھے ۔ بیروزگاری عروج پر پہنچ گئی تھی ۔ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ،تباہ حال سکول، ہسپتال، کرپشن عروج پر، تھانے بکے ہوئے تھے۔ ہم نے اس تباہ حال سسٹم کو تبدیل کرنے کے لیے سب سے پہلے قانون سازی کی ۔یہ واحد پارٹی ہے کہ جس نے اپنے منشور پر کام کیا۔ہم نے عوام سے نظام کی تبدیلی کاوعدہ کیا تھا ، بہتر تعلیمی نظام دینا ، بہتر صحت دینا، پولیس کو ٹھیک کرنا، پٹوار کلچر کو ٹھیک کرنا اور میرٹ کا نظام لانا یہ ہماری کمٹمنٹ تھی جس کو پورا کرنے کے لیے دیرپا اقدامات کیے۔صرف پینتیس ارب روپے تو پرائمری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے خرچ کیے۔غریب کے بچے کو امیر کے مقابلے میں لانے کے لیے انگلش میڈیم کا اجرا کیانہ صرف نئے کالجز،یونیورسٹیاں اور سکول بنائے بلکہ پہلے سے موجود اداروں کو بھی ٹھیک کیا۔انہوںنے شعبہ صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 65 سالوں میں صرف تین ہزار ڈاکٹرز موجود تھے جبکہ ہم نے صرف پانچ سالوں میں ڈاکٹرز کی تعداد 8 ہزار کر دی ۔ڈاکٹرز کی حاضری کا کوئی تصور موجود نہیں تھا ہم نے حاضری کا نظام دیا ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کی حکومت نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سٹیٹس کو کو توڑا جو مارشل لاء میں بھی ممکن نہیں ہو سکا۔ ہماری اصلاحات کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکتا ۔ چیف جسٹس سپریم کور ٹ آف پاکستان ثاقب نثار کے پہلے دن شکایات سن کر تاثرات مختلف تھے تاہم جب وہ دو دن رہے تفصیلات طلب کیں تو جاتے ہوئے طرز حکمرانی اور صوبائی انتظامیہ کے کام کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت کے بعض پراجیکٹس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ بھی کیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بی آرٹی کے خلاف پروپیگنڈہ سیاسی ہے مخالفین کے پاس دائو پیچ کم پڑتے جارہے ہیں۔ ہماری حکومت کو ناکام کرنے کی ہر ممکن کوشش ہوئی ہے ۔ ماضی کے حکمرانوں کو کرپشن فری پاکستان سوٹ ہی نہیں کرتا اسلئے وہ پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔انہوںنے مزید واضح کیا کہ مرکزی حکومت نے کراچی اور پنجاب میں منصوبوں سے تعاون کیا جبکہ ہم سے نہیں ۔ ہم نے اپنے وسائل سے بی آر ٹی پراجیکٹ شروع کیا اس سے وفاق کے طرز عمل کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔عوام سب کچھ دیکھتے ہیں اور خوب سمجھ رہے ہیں۔ انہوںنے بلین ٹری سونامی کا خصوصی طور پر حوالہ دیا اور کہاکہ ساڑھے تین ہزار سپاٹس ہیں اور ہر سپاٹس پرہزاروں درخت لگائے ہیں اور یہ انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔جو دیکھنا چاہتا ہے وہ آنکھیں بند کرکے اپنی مرضی سے سائٹ چن لے اور کہے یہ سائٹس مجھے دکھائو۔ ہم اُس سائٹ پر اُس کو لے جاتے ہیں اور پھر بتائے کہ ہم سچ بول رہے ہیں کہ جھوٹ فیصلہ ہو جائے گا۔انہوںنے کہاکہ لوگ یہ کیس نیب لے گئے اورنیب خود انکوائری کر رہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اب نیب سے ساوتھ ریجن کلیئر ہو گیا ہے اور ہزارہ ڈویژن میں وہ ساری سائٹ دیکھ رہے ہیں اور باقی سائٹ بھی کلیئر ہو جائیں گی ۔صوبے اور ملک کے مستقبل کے منصوبے پر سیاست کرنا خطرناک ہے ۔مخالفین اس حد تک گر چکے ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا انہیں تو آئندہ سیاست کا نام بھی نہیں لینا چاہیئے ان کے کرتوتوں نے ملک کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا ہے۔ سیاحت کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہاکہ سیاحت کی جو آمدن ہو تی ہے وہ حکومت کو نہیں آتی بلکہ اُس سے براہ راست لوگ مستفید ہوتے ہیں ۔جہاں سیاحت بڑھتی ہے وہاں لوگوں کا کاروبار بھی بڑھتا ہے ۔اُن کی زندگی تبدیل ہو تی ہے ۔ماضی میں نتھیاگلی میں تجاوزات کی بھر مار تھی، راستے بند تھے، سڑکیں صحیح نہیں تھیں ہم نے وہ ٹھیک کئے اب ایک خوبصورت اور بین الاقوامی سٹینڈر کے مطابق نتھیاگلی موجود ہے ۔اسی طرح کالام جو ماضی میں گندگی سے بھرا ہوا تھا اُس کے روڈ، اُس کا انفراسٹرکچر ٹھیک کیا اب ایک خوبصورت کالام بن چکا ہے چترال اورناران کا انفراسٹرکچر بہتر کیا ۔ ان چار شہروں میں سیاحت کی ترقی پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ کئے۔وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی میں شفافیت کی بالاد ستی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جن اراکین نے سینٹ انتخابات میں ووٹ بیچے اُن کو ثبوتوں کی بنیاد پر نکالا گیا ۔ عمران خان نے کہا ہے اور ہم بھی کہتے ہیں کہ جو ثبوت دیکھنا چاہتا ہے تو آکے دیکھ لے ۔ وہ اراکین اگر کورٹ جائیں گے اور مقدمہ کریں گے تو ہم وہ ثبوت سامنے لے آئیں گے ۔ہم نے تو کہہ دیا ہے کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں جو کوئی چاہے آکر دیکھ لے ۔ ہم نے ایسے ہی غلط الزامات نہیں لگائے ۔لوگوں کو ہم نے اعتماد میں لے لیا ہے کہ ان لوگوں نے پیسے لئے ہیں ۔ صاف ظاہر کہ ہمیں انہوںنے ووٹ نہیں دیا تو یہ ووٹ کدھر چلے گئے۔ہمیں جو ووٹ ملے ہیں اُن میں 17 یا 18 ووٹ غائب ہیں۔آئندہ انتخابات میں حکمت عملی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس پہلے بھی نئے لوگ تھے ۔پی ٹی آئی میں ایک میں اور ایک دوسرا بندہ پرانا جیتا ہے ، باقی سب کے سب نئے تھے ۔ عمران خان کا بھی وژن ہے کہ نئے لوگوں خصوصاً نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے ۔ ہماری عمر تو گزر چکی ہے ۔ وہ لوگ جس کے پاس آئیڈیا اچھا ہو اُسے آگے آنا چاہیے اورہم تو بہت سوچ کر ٹکٹ دیں گے اس دفعہ تو بہت مشکل ہو گا کہ کوئی غلط آدمی ہم سے ٹکٹ لے ۔جو کسی کا رشتہ دار ہو یا کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ہم میرٹ کے خلاف ٹکٹ نہیں دیں گے ۔آئندہ الیکشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہاکہ الیکشن وقت پر ہوں گے آئین میں کوئی ایسی چیز نہیں کہ الیکشن تاخیر کا شکار ہوں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ میں انتخابی اتحاد کو جھوٹ سمجھتا ہوں ۔ صرف دو پارٹیاں اتحاد کر تی ہیں ۔ایک کا اپنا منشور ، دوسرے کا اپنا منشور۔ وہ دونوں دھوکہ دے رہے ہیں۔ میرا اپنا ایک منشور ہے اور دوسری جماعت کا اپنا منشور ہے اور اگر ہم اکھٹے ہوجاتے ہیں صرف سیٹیں جیتنے کیلئے تویہ دھوکہ دہی کے مترادف ہے ۔جماعت اسلامی کے ساتھ حکو متی اتحاد کی وضاحت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم نے جماعت اسلامی کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کیا تھا بلکہ الیکشن کے بعد جب ہمارا جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد ہوا تو ہم نے ایک معاہدہ طے کیااور مختلف نکات پر اکھٹے ہوئے ۔ وہ نکات ہمارے منشور میں بھی تھے اور اُن کے منشور میں بھی تھے۔اُس کے مطابق ہم نے پانچ سال اکھٹے گزارے اور ہمیں بڑی خوشی رہی کہ جماعت اسلامی کے ساتھ ٹھیک ٹھاک حکومت چلاتے رہے اور کوئی جھگڑا بھی نہیں رہا اور ہم نے ملکر صوبے کی خدمت کی ۔وزیراعلیٰ نے آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ پی ٹی آئی صوبے میں پہلے سے دو گنا زیادہ طاقت کے ساتھ جیتے گی جبکہ ملک میں موجودہ رجحانات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سارے انشاء الله عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ دُنیا ٹی وی کے الیکشن سروے کے مطابق چارسدہ، سوات ، چترال ، پشاور سمیت ہر جگہ سروے میں ہم ٹاپ پر ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 12 مئی 2018 کی مزید خبریں
-
ایف آئی اے نے امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو جانے کی اجازت نہ دی
-
پاکستان کے عسکریت پسندوں نے بھارت میں جا کر ممبئی پر حملہ کیا
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچ سے علیحدہ کرنے کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہارکردیا
-
عمران خان نے کراچی کیلئے 10نکاتی ایجنڈا پیش کردیا
-
چیف جسٹس نے سانحہ 12 مئی کی فائل طلب کرلی
-
12 مئی کے فسادیوں کو اب کراچی پر مسلط نہیں ہونے دیں گے ،ْ پی ٹی آئی ایک اورایم کیوایم ہے، پچھلے دنوں ہمیں اس کا ثبوت بھی مل گیاہے ،ْبلاول بھٹوزرداری
-
چیف جسٹس آف پاکستان نے محکمہ اسکو ل ایجوکیشن میں سال2012ء میں بھرتی ہونیوالے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے سامنے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے اس بارے میں وضاحت ..
-
حکومت نے ووٹ کی طاقت سے ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی، زرداری نیازی گٹھ جوڑ ملکی ترقی کا سب سے بڑا دشمن ہے ،وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان
-
بی آر ٹی پشاورصر ف آٹھ ماہ میں مکمل ہونے والا دنیا کا تیز ترین منصوبہ ہوگاجس پر کام رکا نہیں بلکہ تیزی سے جاری ہے،پرویزخٹک
-
انڈسٹری گروتھ اور کاروبار میں بہتری کیلئے اپنے کاروبار کو فیملی سٹرکچر بزنس سے کارپوریٹ سٹرکچر میں تبدیل کریں
-
نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا بل پیر کو اسمبلی سے پاس ہوجائے گا ،ْ وفاقی وزیرخزانہ
-
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نامعلوم حملہ آور کا چاقو سے حملہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
-
چیف جسٹس نے بھوجا ایئرلائن حادثے کی تحقیقات سے متعلق آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی
-
سپریم کورٹ نے میئر کراچی کو نالوں کی صفائی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی
-
صوبائی حکومت نے عین موقع پر بجٹ اجلاس کیوں موخر کیا، اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
ہزار سے زائد علماء کرام کو 10ہزارروپے وظیفے دینے کے حوالے سے آڈیٹر جنرل سے طریقہ کار کے حوالے سے رابطہ کر لیا
-
صوبائی حکومت کا 100سے زائد غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کو بند کرنے کا فیصلہ
-
لاہور میٹرو بس سروس کی ہنگامی بندش
-
وفاقی حکومت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونیوالے پاک فوج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں کے متاثرہ
-
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا 3 رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا
-
نواز شریف کے بیانیے میں صداقت ہے ،دن بدن مقبول ہو رہاہے ،جو بحران پیدا کیا گیا ہے اسکا حل بروقت اور شفاف انتخابات ہیں‘ سعدرفیق
-
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوعدالت میں طلب نہیں کیا،چیف جسٹس
-
سابق چیف جسٹس ہی نگران وزیراعظم ہوں گے،مصدقہ ذرائع
-
پرندہ ٹکرانے کے باعث پرواز کے تاخیر کا شکار ہونے پر حکومتی رکن قومی اسمبلی کاانوکھا احتجاج ،مستعفی ہو کر اپنی پارٹی بنانے کا اعلان
-
ایک حلقے سے الیکشن لڑیں گے یا تین حلقوں سے، چوہدری نثار نے حتمی اعلان کردیا
-
تین ممالک کے علماء کا خود کش حملوں کے خلاف متفقہ فتویٰ جاری
-
الیکشن قانون کے مطا بق 5فیصد جنرل نشستوں پر خواتین کو کھڑا کر یں گے،
-
مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا اسلام آباد میں60 سے زائدسفارتکاروں سے کلیدی خطاب
-
نیب نے فواد حسن فواد کو 25مئی کو دوبارہ طلب کر لیا
-
دوران حج انتقال کر جانے والے حجاج کیلئے حکومت کا شاندار اعلان
-
پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کا معاملہ پھر سے تنازعے کا شکار ہوگیا
-
پی آئی اے کی پیرس سے آنے والی پروازسے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا
-
کمپوٹرکی غلطی نے شہری کی جان لے لی، بجلی بل زیادہ آنے پر خود کشی
-
سعودی عازمین کیلئے 3465تا 11905ریال کے حج پیکیجز کا اعلان
-
یورپ امریکہ کو دنیا کا معاشی پولیس اہلکار نہ سمجھے،فرانسیسی وزیرخارجہ
-
جاپان، زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.1 درجے تھی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
شام میں اسرائیلی حملے میں 11 ایرانی ہلاک ہوئے، المرصد گروپ
-
شہریوں کی تذلیل کا معاملہ، فلپائن نے کویت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
-
سعودی عرب میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی
-
چین نے انتہائی ضرب برداشت کرنے والا دنیا کا انتہائی باریک شیشہ تیار کرلیا
-
ترک صدر کے ایک بیان نے ترکی کی معیشت کا پلکتے جھپکتے میں بیڑا غرق کردیا
-
گوئٹے مالا نے سویڈن او ر وینیزویلا کے سفیروں کو واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مہاتیر محمد کا شاندار اعلان جو پاکستانی حکمرانوں کیلئے ایک مثال ہے
-
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کا چار خواتین سمیت متعدد کشمیریوں پر تشدد، وڈ یوسوشل میڈیا پر وائرل
-
بھارت ، مجاہد آزادی ’’دہشتگردی کا بانی‘‘ قرار
-
جرمنی کی شراب کی بوتلوں کے ڈھکن پرسعودی جھنڈے
-
ملائیشیا کے نومتخب وزیر اعظم مہاتیر محمد 10 وزراء کے ساتھ حکومت چلائیں گے
-
گجرات، شادی کی پہلی رات دولہا نے مبینہ طور پر درخت پر پھندا ڈال کر خود کشی کر لی
-
احتساب عدالت ، ریلوے گالف کلب کی غیر قانونی لیز سے قومی خزانے کو 2 ارب روپے کا نقصان پہنچانے والے نو افراد کو طلبی کے نوٹس جاری
-
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.