ٹرمپ 12جون کو کم جونگ سے سنگاپور میں ملاقات کریں گے،مہمان ملک کی تصدیق

ہم دونوں اس ملاقات کو دنیا کے امن کے لیے بہترین لمحہ بنانے کی کوشش کرینگے،امریکی صدر کا بیان

جمعہ 11 مئی 2018 15:03

سنگاپور سٹی/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 11 مئی 2018ء)امریکی صدرٹرمپ اورشمالی کوریا کے سربراہ کم کی ملاقات 12جون کو سنگاپور میں ہوگی،دھر اس تاریخی ملاقات کے حوالے سے سنگاپور نے میزبانی کی تصدیق کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ سے 12جون کو سنگاپور میں ملاقات کروں گا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے شمالی کوریا سربراہ کم جونگ اٴْن سے اپنی تاریخی ملاقات کا وقت اور مقام بتایا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان سے 12جون کو ملاقات کرونگا۔ٹرمپ کے مطابق ملاقات سنگاپورمیں ہوگی، ہم دونوں اس ملاقات کو دنیا کے امن کے لیے بہترین لمحہ بنانے کی کوشش کرینگے۔ادھر اس تاریخی ملاقات کے حوالے سے سنگاپور نے میزبانی کی تصدیق کر دی ہے۔