اسرائیل اور ایران کے مابین شام میں جھڑپیں، عالمی برداری کی تشویش

ایرانی صدر کاجرمن چانسلر میرکل سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں نئی کشیدگی سے بچنے پر اتفاق

جمعہ 11 مئی 2018 15:03

تہران/نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 11 مئی 2018ء)ایران اور اسرائیل کے مابین شام میں جھڑپوں پر عالمی سطح پر تشوش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان دونوں ممالک کے مابین باقاعدہ جنگ کے خطرے کے پیش نظر عالمی برادری نے زور دیا ہے کہ تحمل اور صبر کا مظاہرہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

روس، فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے اسرائیل میں راکٹ داغے جانے کی مذمت کی ہے جبکہ امریکا نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

اسرائیل کا کہنا تھا کہ اس نے اس راکٹ فائر کے جواب میں شام میں ایرانی فوجی اہداف کے خلاف کارروائی کی۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ گولان کے پہاڑی علاقوں میں یہ راکٹ ایران نے فائر کیا تھا۔ ایرانی صدر حسن روحانی اور جرمن چانسلر میرکل نے ٹیلی فون پر گفتگو میں اتفاق کیا ہے کہ خطے میں ایک نئی کشیدگی سے بچنا چاہیے۔