خوفناک خبر، ڈیم ٹوٹ گیا، درجنوں انسان لقمہ اجل بن گئے

جمعہ 11 مئی 2018 18:05

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 11 مئی 2018ء)کینیا میں ڈیم ٹوٹنے سے تباہی پھیل گئی، 54افراد لقمہ اجل بن گئے،سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آ گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیا میں سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ مسلسل بارش کے نتیجے میں ناکورو کاؤنٹی میں واقع ایک ڈیم کی دیوار میں چھید ہو گیا، جس کے باعث قریبی نشیبی علاقہ زیر آب آ گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ہفتوں سے جاری شدید بارش کے باعث پاٹل ڈیم بدھ کی رات ٹوٹا، جس کے باعث تباہی پھیلی۔ مقامی حکام نے جمعے کے دن بتایا کہ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ خدشہ ہے کہ اس حادثے کے باعث کم ازکم 47 افراد لقمہ اجل بنے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :