داعش سے تعلق رکھنے والے 5 نمایاں ترین مطلوب افرادگرفتار، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

داعش کے سرکردہ راہنمائوں کی گرفتاری امریکی خفیہ ایجنسی اور ترکی کے تعاون سے عمل میں آئی

جمعہ 11 مئی 2018 18:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 11 مئی 2018ء)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ داعش سے تعلق رکھنے والے 5 نمایاں ترین مطلوب افراد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتاری امریکی خفیہ ایجنسی اور ترکی کے تعاون سے عمل میں آئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پراعلان کیا ہے کہ داعش سے تعلق رکھنے والے 5 نمایاں ترین مطلوب افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے اپنی ٹوئیٹ میں پانچوں دہشتگردوں کی گرفتاری کے وقت اور جگہ کے بارے میں وضاحت نہیں کی۔امکان ہے کہ ٹرمپ کی مراد داعش کے اٴْن پانچ کمانڈروں سے ہے جن کو عراقی حافظتی قوتوں نے شام کے ساتھ سرحد پر گرفتار کیا۔یاد رہے کہ یہ کارروائی امریکی خفیہ ایجنسی اور ترکی کے تعاون سے عمل میں آئی تھی۔

(جاری ہے)

عراقی حکومت کے مشیر سلامتی ہشام الہاشمی نے بتایا تھا کہ عراقی خفیہ ایجنسی کے افسران نے داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کے ایک معاون کو حراست میں لیا ہوا ہے۔

مذکورہ افسران نے اس معاون کے موبائل فون میں موجود ایپلی کیشن کو تنظیم کے چار کمانڈروں کو جال میں پھنسانے کے لیے بھی استعمال کیا۔الہاشمی کے مطابق، ترک حکام نے رواں سال فروری میں اپنی سرزمین پر داعش کے رہ نما اسماعیل العیثاوی عرف ابو زید العراقی کو گرفتار کیا تھا بعد ازاں، اسے عراقی خفیہ ایجنسی کے حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔الہاشمی نے العیثاوی کو داعش سربراہ البغدادی کا براہ راست معاون قرار دیا اور وہ کئی ممالک میں داعش کے بینک کھاتوں میں مالی رقوم کی منتقلی کا ذمّے دار تھا۔

عراقی مشیر کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں مشرقی فرات کے علاقے میں تنظیم کا اہم رکن صدام الجمل شامل ہیجس کا تعلق شام سے ہے۔الہاشمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ العیثاوی اور الجمل داعش تنظیم کے گرفتار ہونے والے دیگر اہم ترین افراد ہیں۔