سوڈان،نائجیرین سفارت کار کی لاش برآمد،سفارت کار کو گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا

جمعہ 11 مئی 2018 18:19

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 11 مئی 2018ء)سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں نائجیرین سفارت کار کی لاش برآمد ہوئی ہے،سفارت کار کو گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائجیریا کی حکومت اور سوڈان کی پولیس کے اعلانات کے مطابق سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں نائجیریا کے ایک سفارت کار کے گھر سے اٴْس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ سفارت کار کو گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔سوڈانی پولیس نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک مجرمانہ کارروائی کا نتیجہ ہے اور اس واقعے کی کوئی سیاسی وجہ نہیں ہے۔نائجیریا کی امور خارجہ کی وزارت نے سفارت کار کی موت کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب خبروں سے متعلق ویب سائٹوں کا کہنا ہے کہ نائجیرین سفارت کار کو چٴْھرے سے حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم سوڈانی پولیس اور نائجیریا کی حکومت نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ایک برس کے اندر سوڈان میں مردہ پایا جانے والا یہ دوسرا سفارت کار ہے۔ اس سے قبل اگست 2017ء میں سوڈان میں روسی سفیر مرگیاس شیرینسکی بھی اپنی رہائش گاہ کے سوئمنگ پول میں مردہ پائے گئے تھے۔ ماسکو کا کہنا تھا کہ سفیر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ خرطوم میں نائجیریا کے قونصل جنرل کو قتل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :