داعش کے جھنڈے لگانے کاالزام، بی جے پی کے 6 ارکان گرفتار

جمعہ مئی 22:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)بھارتی ریاست آسام میں داعش کے جھنڈے لگانے کے الزام میں بی جے پی کی6 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ،ْآسام کی پولیس نے ضلع نل باری میں داعش کے جھنڈے لگانے پرحکمران جماعت کے 6 ارکان کو گرفتار کیا گیا ،ْ جھنڈے آسام کے مختلف مقامات سے ملے تھے جن کے ذریعے لوگوں کو داعش میں شمولیت کی ترغیب دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ بی جے پی ارکان ان جھنڈوں کے ذریعے مذہبی فسادات کرانا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments