یورپ امریکہ کو دنیا کا معاشی پولیس اہلکار نہ سمجھے،فرانسیسی وزیرخارجہ

یورپی ملکوں کو اپنی معاشی اقتدار اعلی ٰکا دفاع کرنا چاہیے اورنئی حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی،گفتگو

ہفتہ 12 مئی 2018 15:06

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 12 مئی 2018ء)فرانسیسی وزیر خارجہ برونو لے مائر نے کہا ہے کہ یورپ امریکہ کو دنیا کا معاشی پولیس اہلکار نہ سمجھیں اور اس بات پر زور دیاہے کہ ایران کے معاہدے سے متعلق اگلا لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے فرانسیسی مفادات کو زیر نظر رکھا جائے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے لے مائر نے کہا کہ یورپی ملکوں کو اپنی معاشی اقتدار اعلی ٰکا دفاع کرنا چاہیئے۔