سعودی عرب میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

موسمی صورتحال نے شدت اختیار کر لی ، سعودی عرب میں دمے کے مریض کثیر تعداد میں اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ ز میں پہنچ گئے

ہفتہ 12 مئی 2018 16:14

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 12 مئی 2018ء)   سعودی عرب میں موسم کی صورتحال دن بدن بگڑنے لگی ۔ گردوغبار کے تیز طوفان کے باعث دمے کے متعدد مریض اسپتال پہنچ گئے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز جمعہ کو گردو غبار کے طوفان نے مشکلات پیدا کردیں۔ مدینہ منورہ، عفیف ، دوادمی، ساجر، شقراء، ثادق ، المجمعہ، مرات، القصیم، الریاض، الشرقیہ، مکہ، حدود شمالیہ، الجوف اور حائل میں گردو غبار کا طوفان چلتا رہا، جسکی وجہ سے شہریوں کے لیے گھروں سے نکلنا محال ہو گیا تھا ۔

کئی جگہوں پر درخت اور سائن بورڈ گر گئے جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ متعد ددکانوں کو نقصان پہنچا۔ گاڑیوں کے سائبان ہوا میں اڑ گئے۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ کے علاوہ ریاست کے 6 شہروں میں گردوغبار کو طوفان عصر کے بعد شروع ہوا تھا جبکہ مغرب کے بعد بارش نے تمام علاقوں کو جل تھل کرکے رکھ دیا ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی مطابق موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سعودی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیا کیونکہ یہ بارشیں سیلابی ریلوں کی صورت اختیار کر سکتی ہیں ۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی ریجن ، تبوک اورحائل سے بھی بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ رواں ہفتے میں مدینہ منورہ میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث متعدد ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 12زخمی ہو گئے۔مدینہ منورہ میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث متعدد ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 12زخمی ہو گئے تھے تاہم ریاض سے اس طوفان کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امید کے مطابق یہ صورتحال ہلکی یا تیز بارش میں تبدیل نہیں ہوئی۔ اگر ایسا ہوتا تو ریاض کے عوام کو گرد کے اس طوفان سے نجات حاصل ہوجاتی تو لوگ راحت کا سانس لیتے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایام میں بھی ریاست کے مختلف شہروں میں گردوغبار کے طوفان کے ساتھ ساتھ سیلابی بارشوں کا امکان ہے ۔ اس لیے شہری بِلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور اگر گھروں سے باہر نکلنا مقصود تو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تبوک ، حدود شمالیہ ، الجوف ، مدینہ منورہ، مکہ، حائل، القصیم ، ریاض، الشرقیہ، الباحہ، عسیر، جازان اور کویت بھی بارش کی زد میں ہونگے۔ یہ بارشیں کئی دن تک جاری رہیں گی ۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتی رہیں گی ۔ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار ہوگی۔ گزشتہ روز مشرقی ریجن کے ہوائی اڈوںنے پروازوں کی آمد ورفت منسوخ کردی گئی ۔ حائل میں بھی گردو غبار نے پورے ماحول کو متاثر کر دیا تھا ۔ دوسری جانب وادی الدواسر کے جنوب مغربی کوہستانی علاقے میں بارش نے مقامی شہریو ں کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑادی۔پورا علاقہ سبزہ زاروں میں تبدیل ہوگیا۔ جبال بنی سنامہ کے سبززار مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کی سیر و تفریح کا مرکز بن گئے ہیں۔