عام انتخابات 2018 میں ووٹرز کے لیے خوشخبری، زائد المعیاد قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی ووٹڈال سکیں گے

جمعہ مئی 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء) عام انتخابات 2018 میں ووٹرز کے لیے خوشخبری، زائد المعیاد قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی ووٹڈال سکیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے زائد المعیاد قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد کے لیے سہولت دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران اگر کسی ووٹر کا زائد المیعاد شناختی کارڈ ہوا اور وہ کسی وجہ سیاپنا شناختی کارڈدوبارہ نہیں بنوا سکا تو اسے اپنے اصل شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنیکی اجازت ہوگی الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ریٹرنگ افسران کو واضح ہدایت نامہ جاری کردیا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرنگ افسر ووٹر کا اصل زائد المعیاد قومی شناختی کارڈ پر ووٹ کاسٹ کرانے کا پابند ہوگا۔

ووٹر کے پاس اصل قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے

Your Thoughts and Comments