پاکستان میں غیر ملکی این جی اوز کی شامت آگئی، سخت ایکشن شروع

جمعہ 11 مئی 2018 18:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 11 مئی 2018ء)وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے امریکہ ،برطانیہ، سوئٹزرلینڈ و دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی 11این جی اوز کی رجسٹریشن مسترد کرنے پر پولیس نے ان این جی اوز کے دفاتر بند کرادیئے،وزارت داخلہ کی طرف سے جن گیارہ غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد کی گئیں وہ پاکستان کے کسی بھی حصہ میں کام نہیں کر سکیں گی،ان میں ضیاء الامت فائونڈیشن برطانیہ،الخیر فائونڈیشن برطانیہ، سینٹرل ایشیاء ایجوکیشن ٹرسٹ پاکستان،سیف ورلڈ برطانیہ، سینٹر فار انٹرنیشنل انٹرپرائز امریکہ، انٹرنیشنل الرٹ برطانیہ، دانش رفیوجی کونسل ڈنمارک، فائونڈیشن اوپن سوسائٹی انسٹیٹیوٹ پاکستان سوئٹزرلینڈ، آکسفیم نوویب ہالینڈ، آکیومن فنڈ انٹرنیشنل امریکہ اور اے وی ڈی آر سی ورلڈ ویجیٹیبل سنٹرتائیوان چائنہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی ہدایت پر پولیس نے مذکورہ این جی اوز کے دفائر بند کرا دیئے ہیں اور اب ان این جی اوز کو ملک کے کسی بھی حصے میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔