پیپلز پارٹی رہنما شاہد بھٹو اور سابق وفاقی وزیر نیلوفربختیار تحریک انصاف میں شامل

جمعہ مئی 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) کی اہم رہنما نیلوفر بختیار اور پیپلز پارٹی کے لاڑکانہ سے سابق رکن اسمبلی شاہد بھٹو تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر نیلوفر بختیار نے بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی کے لاڑکانہ سے سابق رکن قومی اسمبلی شاہد بھٹو بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔

Your Thoughts and Comments