چیف جسٹس نے بھوجا ایئرلائن حادثے کی تحقیقات سے متعلق آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 12 مئی 2018 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 12 مئی 2018ء) چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھوجا ایئرلائن حادثے کی تحقیقات سے متعلق آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بھوجا ایئرلائن حادثے کی تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

بھوجا ایئرلائن حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین عدالت میں پیش ہوئے۔ متاثرین نے بتایا کہ کمیشن نے حادثے کا ذمہ دار سول ایوی ایشن اور بھوجا ایئرلائن کو قرار دیا۔ ایف آئی آر درج ہوئی مگر آج تک کارروائی نہیں ہوئی چیف جسٹس نے مقدمے سے متعلق آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایئرلائن انتظامیہ کو اتوار کو طلب کرلیا۔ (ن غ)