ہزار سے زائد علماء کرام کو 10ہزارروپے وظیفے دینے کے حوالے سے آڈیٹر جنرل سے طریقہ کار کے حوالے سے رابطہ کر لیا

ہفتہ 12 مئی 2018 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 12 مئی 2018ء)14ہزار سے زائد علماء کرام کو 10ہزارروپے وظیفے دینے کے حوالے سے آڈیٹر جنرل سے طریقہ کار کے حوالے سے رابطہ کر لیا گیا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے مختلف مدارس اور مساجد میں خدمات سرانجام دینے والے 26ہزار سے زائد علماء کرام کو 10ہزار روپے تک فی مہینہ وظیفہ دینے کا اعلان کیاتھا تاہم بعدازاں فہرست میں ذرائع کے مطابق 12ہزار کے نام فہرست سے خارج کر دیئے گئے ٹیکنیکل بنیادوں اور نامعلوم وجوہات کی بناء پر 14ہزار علماء کرام کو فائنل کردیا گیا ہے تاہم طریقہ کا ر طے نہ ہونے کے باعث علماء حضرات کو وظیفوں کی ادائیگی نہیں ہو رہی ہے مختلف اداروں کی جانب سے اس پر اعتراض اور ادائیگی کے حوالے سے طریقہ کار طلب کرنے کے بعد ہی ان کی ادائیگی عمل میں لائی جائیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں طریقہ کار کو طے کرنے کے حوالے سے آڈیٹر جنرل سے رابطہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اور طریقہ کار واضح ہونے کے بعد ان کی ادائیگی شروع کردی جائیگی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :