وفاقی حکومت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونیوالے پاک فوج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں کے متاثرہ

خاندانوںکیلئے ایک منافع بخش مالیاتی سکیم کا آغاز کردیا

ہفتہ 12 مئی 2018 19:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 12 مئی 2018ء)وفاقی حکومت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونیوالے پاک فوج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں کے متاثرہ خاندانوںکیلئے ایک منافع بخش مالیاتی سکیم کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سکیم قومی بچت ادارے کے تحت شروع کی گئی ہے جس کا اعلان وفاقی حکومت نے مالی سال کے بجٹ کے موقع پر کیا تھا۔ اس سکیم سے مجموعی طورپر 27سو خاندانوں کو فورن فائدہ حاصل ہوگا ۔ سکیم کے تحت بہبود بچت سرٹیفیکیٹس میں طے شدہ شرح کے مطابق منافع ادا کیا جائے گاجبکہ اس منافع پر ہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ شکیل

متعلقہ عنوان :