پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کا معاملہ پھر سے تنازعے کا شکار ہوگیا

رمضان المبارک 1439ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16 کی بجائے 15 مئی کو کراچی میں ہو گا

ہفتہ 12 مئی 2018 20:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 12 مئی 2018ء) پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کا معاملہ پھر سے تنازعے کا شکار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک 1439ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 15 مئی (29 شعبان المعظم)کو کراچی میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے۔

(جاری ہے)

سندھ زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات پاکستان کی عمارت میں یونیورسٹی روڈ گلشن جوہر کراچی میں ہو گا جبکہ دیگر صوبائی اور ضلعی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ رمضان المبارک 1439ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16 مئی ہوگا۔ تاہم اب اعلان کیا گیا ہے کہ یہ اجلاس 15 مئی کو ہوگا۔