پی آئی اے کی پیرس سے آنے والی پروازسے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا

کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا ، انجینئرز نے بوئنگ 777 کے انجن کا جائزہ لینا شروع کر دیا

ہفتہ 12 مئی 2018 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 12 مئی 2018ء)پی آئی اے کی پیرس سے آنے والی پروازسے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیرس سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے بوئنگ 777کوخراب موسم کے باعث لاہور لینڈنگ کی ہدایت کی گئی ۔

(جاری ہے)

لاہور کی حدود میں داخل ہونے کے بعد پرواز لینڈنگ کر رہی تھی کہ اس سے پرندہ ٹکرا گیا ۔کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا جس کے بعد انجینئرز نے بوئنگ 777 کے انجن کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ مسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ سے تلخ کلامی شروع کر دی اور مطالبہ کیا کہ انہیں جلد اسلام آباد بھجوایا جائے۔جس پر انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو بسوں کے ذریعے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ۔