انڈسٹری گروتھ اور کاروبار میں بہتری کیلئے اپنے کاروبار کو فیملی سٹرکچر بزنس سے کارپوریٹ سٹرکچر میں تبدیل کریں

ڈاکٹر عشرت حسین کا الائیڈ بینک کے تعاون سے معلوماتی سیشن سے خطاب

ہفتہ مئی 23:47

گوجرانوالہ۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)سابق گورنرسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ انڈسٹری کی گروتھ اور کاروباری معاملات میں بہتری لانے کیلئے اپنے کاروبار کو فیملی سٹرکچر بزنس سے کارپوریٹ سٹرکچر میں تبدیل کریں ۔انہوںنے مزید کہا کہ جن کے فیملی بزنس ہیں میری تجویز ہے کہ انہیں اپنے بچوں کو کاروباری معاملات میں گراس روٹ لیول سے شروع کروا کر تمام بزنس پراسیسز سے آشنائی کروانی چاہئیے تاکہ وہ بزنس کے معاملات بہتر طریقے سے سمجھ سکیں اور آنیوالے وقت ٹھوس فیصلہ کر سکیں۔

انہوںنے کہا کہ کوریا،جاپان ،انڈیا ان ممالک ایسی کئی انڈسٹریاں ہیں جنہوں اپنے بچوں کو نچلی سطح پر کاروباری معاملات میں مصروف کیا انہیں بچوں کی محنت اور لگن کی بدولت آج وہ انڈسٹریاں دنیا میں مثال کے طور پر پیش کی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے الائیڈ بینک کے تعاون سے ایک معلوماتی سیشن سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع صدر گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس میاں عامر عزیز ،سینئر نائب صدر نوشا د احمد راجپوت،نائب صدر عرفان یعقوب بٹ ،سابق صدر اخلاق احمد بٹ ،الائیڈ بینک سے چیف سی ار بی جی شاہد امیر ،گروپ ہیڈ ایسیٹس الطاف ثاقب ،ریجنل ہیڈ حسن ابوبکر ،محمد ابوسفیان ٹیم لیڈر ایسیٹس سی بی جی کے علاوہ مختلف کاروباری شخصیات اور مختلف بینکوں کے آفیسران بھی موجود تھے،اس موقع پر صدر چیمبر میاں عامر عزیز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے پرانے نظام کو چھوڑ کر نئے نظام کو اپنانا ہو گا جس کیلئے انڈسٹری اور ایکیڈیمیا کا آپس میں مضبوط ارتباط بے حد ضروری ہے ہماری اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار نوجوان نسل انڈسٹری میں بہتری لانے کیلئے بہتر کردار ادا کر سکتی ہے ۔

علاوہ ازیں بینکنگ سیکٹرایس ایم ای کو پرموٹ کرنے کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائے کیونکہ آج اگر ہم اپنے ایس ایم ای کو پروموٹ کریں مستقبل میں یہی مضبوط ایس ایم ای ہمارے ملک کی تقدیر بدلنے میں کردار ادا کر سکتا ہے ۔

Your Thoughts and Comments