عمران خان نے کراچی کیلئے 10نکاتی ایجنڈا پیش کردیا

ضلعی انتظامیہ،پولیس، صحت وتعلیم،بجلی کانظام، کاروبار،نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان،روزگار،ماحولیاتی نظام،سیوریج اورٹرانسپورٹ کا بہتر نظام لائیں گے،نوازشریف کا ممبئی اٹیک پربیان قابل مذمت،میرا مئوقف ہے نواز،زردرای میرجعفراورمیرصادق ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا خطاب

ہفتہ 12 مئی 2018 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 12 مئی 2018ء): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کی تعمیروترقی کیلئے 10نکاتی ایجنڈا پیش کردیا،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، صحت وتعلیم، بجلی کانظام، کاروبار، نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان، روزگار، ماحولیاتی نظام، سیوریج اورٹرانسپورٹ کا بہتر نظام لائیں گے، نوازشریف کا ممبئی اٹیک پربیان قابل مذمت،میرا مئوقف ہے نواز،زردرای میرجعفراورمیرصادق ہیں، بے بی بلاول کہتا ہے پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دو،بلاول بیٹا جاکردیکھو! ہم نے پشاور میں کتنے سیاسی کیسزبنائے؟ کراچی سے الیکشن جیت کررینجرز سے نہیں پولیس سے کام کروائیں گے، کے پی میں پولیس میرٹ پرکام کرتی ہے، لیکن سندھ میں بی بی فریال تالپور پیسے لیکر بھرتی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پھر پولیس کیسے ٹھیک ہوگی؟انہوں نے آج گلشن اقبال کراچی میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار استقبال پرکراچی کے لوگو ں کا شکرادا کرتاہوں۔کراچی کوعظیم شہر بنانے کا ایجنڈا پیش کروں گا۔ساری پاکستان کی تحریکیں کراچی سے شروع ہوئیں۔ پاکستان کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے سب سے پہلے کراچی کے لوگ کھڑے ہوئے تھے۔کراچی اوپر جاتا ہے توپاکستان اوپر جاتا ہے۔

کراچی کوچھینک آتی ہے توکراچی کوٹھنڈ لگ جاتی ہے۔ کراچی کے لوگ سب سے زیادہ شعور رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگو! اپنی سوچ بڑی رکھو۔ بڑا سوچو۔جتنے بڑے خواب ہوں گے اتنے ہی آپ بڑے بنیں گے۔ کراچی میں پانی کی کمی کی وجہ پلاننگ نہ ہونا اور مختلف مافیاز ہیں۔ ہم میئر کا براہ راست الیکشن کرائیں گے۔ وفاق سے اختیارات صوبوں میں آئے مگر صوبوں میں اختیارات نچلی سطح پر نہیں گئے۔

صرف خیبرپختونخوا میں اختیارات بلدیاتی اداروں کومنتقل کیے گئے۔ کراچی میں میئرکہتے ہیں ان کے پاس اختیارات نہیں۔ سب سے پہلے کراچی کا ایڈمنسٹریشن سسٹم بدلیں گے۔ کراچی کا بڑا مسئلہ امن و امان ہے پولیس کا محکمہ ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص30 سال سے لندن میں بیٹھا ہوا ہے اور مہاجروں کی بات کرتا ہے۔سندھ میں سرکاری اسکولوں کا بہت برا حال ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آیندہ انتخابات میں کراچی سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ عموماً بچوں کی تقریر نہیں سنتا لیکن بے بی بلاول کی تقریر سنی ہے۔ بے بی بلاول کہتا ہے پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دو۔ بلاول بیٹا بتاؤ ہم نے پشاور میں کتنے سیاسی کیسز کیے۔ کراچی سے الیکشن جیت کررینجرز سے نہیں پولیس سے کام کروائیں گے۔ کے پی میں پولیس میرٹ پرکام کرتی ہے۔ لیکن سندھ میں بی بی فریال تالپور پیسے لیکر بھرتی کرتی ہے۔

پھر پولیس کیسے ٹھیک ہوگی؟ عمران خان نے کہاکہ مہذب معاشرہ وہ ہوتا ہے جہاں غریب کا حال دیکھ کرفیصلہ کرتے ہیں آپ امیروں کودیکھ کرفیصلہ نہیں کرتے۔ہمارے ملک کے وزیراعظم کے ایئرپورٹ پرکپڑے اتار دیے گئے۔ایوب خان میں کوئی خاص بات نہیں تھی بلکہ یہ پاکستان تھا۔یہ وہ پاکستان کیلئے جس کے لیے قائداعظم اور عامہ اقبال نے خواب دیکھا تھا۔وہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جہاں تھوڑے سے امیراور غریبوں کاسمندر ہو۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ نے پوری دنیا پر700سوسال حکمرانی کی۔آپ ﷺ کے سنہری اصولوں نے غریبوں کو اوپر اٹھایا۔جس سے ،مدینہ کی ریاست اوپر اٹھ گئی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کینسر کی دیمک کوختم کرنا ہے۔نوازشریف ،شہباز شریف، حمزہ شہباز کوباہرنکالنا ہوگا۔چین نے پچھلے چار سالوں میں 420وزراء اور 12لاکھ کرپٹ افسران کوجیلوں میں ڈالا ہے۔

چین میں کرپشن کی سزا پھانسی ہے۔انہوں نے کہاکہ لیکوان یوسنگاپور میں آیا ،جبکہ مہاتیرملائشیا میں آیا جس نے ملک کواٹھا دیا۔ مہاتیر پندرہ سال سیاست سے ریٹائر رہا لیکن بیانوے سال کی عمر میں پھر الیکشن جیت لیا۔کرپشن رہے گی توملک ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ نیب پربہت حملے ہورہے ہیں۔ نیب سندھ میں کرپشن پر ہاتھ ڈالتا ہے تو زرداری کہتا ہے جمہوریت خطرے میں آگئی۔

نیب پنجاب میں کارروائی کرے تو وہ کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں آگئی۔ چار سال میں 800ارب روپے کی دبئی میں جائیدادیں خریدی گئیں۔ ملک قرضے میں ڈوب رہا ہے اور لوگ باہر جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ جو خود منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں وہ کیسے منی لانڈرنگ روک سکتے ہیں؟ نیب نے نوازشریف پربھارت کے ساتھ کرپشن کی بات کی تونوازشریف نے نیب پرقانونی چارہ جوئی کا کہا ہے ۔

میں نے توایسا کچھ نہیں کہاکہ مجھ پرکیوں ہیلی کاپٹر کیس کیا ہواہے۔ انہوں نے کراچی کیلئے دس نکاتی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کا نظام ،پولیس کا نظام، صحت کا نظام،تعلیم کا نظام ،بجلی کا نظام لائیں گے، بجلی چوری ختم اور سستی بجلی بنائیں گے،کاروبارکیلئے سازگار ماحول بنائیں گے،نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے گراؤنڈز بنائیں گے،شعبہ ماحولیات کوفعال کریں گے،درخت لگائیں گے،درخت لگانے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

سیوریج کا نظام بہتر بنائیں گے۔کراچی کیلئے سرکلرریلوے کا نظام بنائیں گے،اورنج لائن ٹرین کی ضرورت تھی تو وہ کراچی میں تھی۔ نوجوانوں کوروزگار دیں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ۔وہ کچھ دنوں تک اڈیالہ سے تقریریں کررہاہوگا۔ نوازشریف نے ممبئی اٹیک کے حوالے سے انٹرویو دیا۔میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ آپ چار سال وزیراعظم رہے لیکن آپ نے کیوں ایکشن نہیں لیا؟ نوازشریف نے پاکستانی اداروں پربین الااقوامی دباؤ ڈلوانے کیلئے بیان دیا۔

تاکہ اس کے 300ارب روپے بچ جائیں۔اس کوپاکستان کا کوئی فکر نہیں ہے۔اسی طرح بلاول کہتا ہے میری والدہ کومشرف نے قتل کروایا ۔آصف زرداری پانچ سال اقتدار میں رہے انہوں نے کیوں نہ پکڑا؟ انہوں نے کہاکہ میرا مئوقف ہے کہ یہ دونوں پاکستان کیلئے میر جعفر اور میر صادق ہیں۔یہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے پاکستان کوتباہ کرسکتے ہیں۔ان کی وفاداری چوری کے اربوں روپے سے ہے۔نوازشریف پاکستان کی فوج کوکمزور کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ میں پاکستانی فوج کی مخالفت کی تھی کہ فوج کوقبائلی علاقوں میں نہیں جانا چاہیے تھا۔جب میں مخالفت کررہا تھا تووہ مجھے طالبان کہہ رہے تھے۔لیکن آ ج وہی پشتون موومنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں۔