نیب لاہورنے نوازشریف کوایک بارپھر20 مئی کو طلب کرلیا

نوازشریف پربھائی کیساتھ ملکرذاتی فائدے کیلئے رائیونڈ سڑک بنانے کا الزام ہے،ڈی جی نیب نے کیس کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دےدی ہے۔ میڈیا رپورٹس

اتوار 13 مئی 2018 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 13 مئی 2018ء): نیب لاہور نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو20مئی کو طلب کرلیا ہے، نواز شریف پربھائی کیساتھ ملکرذاتی فائدے کیلئے رائیونڈ سڑک بنانے کا الزام ہے،نواز شریف کو نیب کی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے طلبی کا سمن بھجوایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور نے نواز شریف کو 20مئی کو طلب کیا ہے۔

نواز شریف کو نیب کی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے طلبی کا سمن بھجوایا گیا ہے۔ نواز شریف پربھائی کیساتھ ملکرذاتی فائدے کیلئے سڑک بنانے کا الزام ہے۔نوازشریف نے1998ء میں اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے جاتی امراء تک سڑک تعمیر کرائی۔ نوازشریف کے حکم پرسڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی۔

(جاری ہے)

اسکول، ڈسپنسری کا بجٹ استعمال کرکے شریف برادران نے اپنی رہائش گاہ کیلئے سڑک تعمیر کرائی۔

تاہم 2016ء کے بعد دوبارہ انکوائری پر کام شروع کیا گیا۔ چیرمین نیب نے معاملے کی براہ راست تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ نوازشریف کے حکم سے ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبےبند کرنے پڑے۔ضلع کونسل کےعوام منصوبے بند کرنے سے عوام کا نقصان ہوا۔ ڈی جی نیب لاہورنے کیس کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف گزشتہ طلبی پرلندن میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔

نوازشریف لندن میں اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے گئے ہوئے  تھے۔ دوسری جانب قائد ن لیگ نوازشریف کی پاناما کیس میں نااہلی کےبعد نیب کورٹ میں مختلف ریفرنسز زیرسماعت ہیں۔ گزشتہ روز نیب نے نوازشریف پرالزام لگایا کہ نوازشریف نے چارارب نوے کروڑ ڈالر بھارت بھیجے۔ نوازشریف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسے بھارت بھجوا کر بھارتی زرمبادلہ کے ذخائر کوتقویت بخشی ہے۔ جبکہ پاکستان کی معیشت کمزور ہوئی۔