کراچی میں بیٹے کی جان کوخطرات لاحق ہوگئے تھے،والدہ

مشکوک گاڑیاں مسلسل بیٹے کا تعاقب کررہی تھیں،خودکراچی گئی اور اپنے بیٹے سے استعفیٰ دلوا کرواپس لے آئی۔والدہ میزبان علی عارف کی اردوپوائنٹ سے خصوصی گفتگو

اتوار 13 مئی 2018 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 13 مئی 2018ء): نجی ٹی وی کے مارننگ شوپروگرام کے میزبان علی عارف کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی جان کوخطرات لاحق ہوگئے تھے،مشکوک گاڑیاں بیٹے کا تعاقب کررہی تھیں،خودکراچی گئی اور اپنے بیٹے سے استعفیٰ دلوایا۔جبکہ علی عارف کا کہنا ہے کہ والدہ کے کہنے پراستعفیٰ دیا ہے، حلفاً کہتا ہوں کہ ملزمان سے آئی فون نہیں لیے،غصے میں بات ضرور کی تھی، تاہم بلاوجہ میری کردارکشی کی گئی ہے۔

انہوں نے آج اردوپوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری گاڑی کوڈیفنس کراچی میں جنید اور احمد ولی کاکڑ نے روکا اور گالیاں دیں۔میں نے ان کیخلاف سوشل میڈیا پرآواز اٹھائی۔ جس پروزیرداخلہ نے نوٹس لیا اور ملزمان گرفتار ہوگئے۔

(جاری ہے)

خالد کاکڑ جو کہ متعلقہ نوجوانوں کاکزن ہے اس نے میرے ساتھ معاملہ طے کرنے کی بات کی۔تاہم میں نے اپنی والدہ کے کہنے پرڈیفنس تھانہ میں ان کومعاف کردیا۔

حلفاً کہتا ہوں کہ ملزمان سے آئی فون نہیں لیے،غصے میں بات ضرور کی تھی، تاہم بلاوجہ میری کردارکشی کی گئی ہے۔جبکہ اس میں کرپشن کا کوئی ایسا معاملہ بھی نہیں ہے۔یہ میرا اور ان لڑکوں کے درمیان معاملہ تھا۔میرا نقصان ہوا،گالیاں دی گئیں میں ان سے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کرسکتا تھا۔ لیکن میں ایسا نہیں کیا۔ میں نے ان کواپنی والدہ کے کہنے پرمعاف کردیا۔

ادارے کا حصہ رہا لیکن ادارے نے ساتھ نہیں دیا۔اس لیے مستعفی ہوگیا ہوں۔ والدہ کا کہنا ہے کہ میزبان علی عارف کوسکیورٹی خدشات لاحق ہوگئے تھے ۔والدہ نے بتایا کہ علی عارف کی جان کو خطرات لاحق تھے۔ اسی وجہ سے والدہ خودکراچی گئیں اور اپنے بیٹے سے استعفیٰ دلوایا۔واضح رہے ڈیفنس کچھ روز قبل کراچی میں بگڑے نوجوان کی شہری سے بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آئی۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پرتہلکہ مچا دیا۔ بگڑا نوجوان رانگ سائیڈ سے گاڑی لایا اور روک کربدتمیزی کی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعدوزیرداخلہ سہیل احمد سیال نے نوٹس لیا اورقانون شکنی والا نوجوان اور اس کا ساتھی گرفتار ہوگیا تھا۔واقعے سے پتا چلا کہ یہ نوجوان بلوچستان کے آفیسر کا بیٹا تھا۔اسی دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہ واقعہ نجی ٹی وی پرمارننگ شو کرنے والے میزبان علی عارف کے ساتھ پیش آیا۔پھر ان کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی جس میں علی عارف ملزمان سے ایک فون ٹوٹنے کے بدلے دوآئی فون کا مطالبہ کیا۔علی عارف نے میڈیا کیمروں کے سامنے علی عارف کومعاف بھی کیا ۔تاہم اب علی عارف نے تمام واقعے کے حقائق سامنے رکھ دیے ہیں۔