نوازشریف بین الاقوامی خلائی مخلوق کا آلہ کارہے،عائشہ گلالئی

پشتونوں میں دوتین غداروں نے بھارت افغانستان سے خفیہ فنڈنگ لی ،نوازشریف ان غداروں کی حمایت کرتا ہے۔عوامی اجتماع سے خطاب

اتوار 13 مئی 2018 18:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 13 مئی 2018ء): تحریک انصاف کی منحرف رہنماء عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ نوازشریف خود بین الاقوامی خلائی مخلوق کا آلہ کار ہے،پشتونوں میں دوتین غداروں نے بھارت افغانستان سے خفیہ فنڈنگ لی ہوئی ہے،نوازشریف ان غداروں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے آج یہاں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف خلائی مخلوق کی بات کرتا ہے ،میں بتانا چاہتی ہوں کہ نوازشریف خود بین الاقوامی خلائی مخلوق کے آلہ کار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پشتونوں میں دو تین غدار نکلے ہوئے ہیں۔جنہوں نے بھارتی ایجنسی را اور افغانستان سے خفیہ فنڈنگ لی ہوئی ہے۔نوازشریف بھی ان کی حمایت کرتا ہے۔ نوازشریف بھارت اور افغانستان کی پاکستان کوتوڑنے کی سازشوں کی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گزشتہ روز انگریزی قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں نےہندوستان میں جاکر ممبئی حملے کیے۔

جس میں ایک سوپچاس لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتوں میں انکوائری چل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت تین متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیان پر حکومت کی مخالف سیاسی جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نواز شریف دور جدید کا میرجعفر ہے جس نے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملایا کر قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف محض چوری کے 300 ارب روپے۔ جو انہوں نے اپنے بیٹوں کی بیرون ملک کمپنیوں میں چھپا رکھے ہیں۔ انہو ںے کہاکہ نوازشریف نے چوری بچانے کیلئے ریاست پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔ ن لیگی رہنماء چودھری نثار نے نوازشریف کے بیان پرپروپیگنڈے کی وضاحت کی۔ جبکہ ماروی میمن نے چودھری نثارکے بیان کی حمایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی معاملے پرچودھری نثارکا بیان حب الوطنی اورحقائق پرمبنی ہے،پرچم کیلئے اصل دشمن کے خلاف ہمت کرکےاٹھنا حب الوطنی ہے۔