اسرائیلی سفارتخانے کی تقریب میں شرکت کے دعوے کی تردید، عرب لیگ

ہفتہ 12 مئی 2018 09:20

قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 12 مئی 2018ء) عرب لیگ میں متعین سعودی عرب کے نئے سفیر اسامہ نقلی نے کہا ہے کہ یورپی چینل کو ’’العربی الجدید ‘‘ صحیفے کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہ کی حقیقت معلوم کرکے ہی آگے بڑھانا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

العربی الجدید قطر کی فنڈنگ سے شائع ہورہا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ عرب لیگ کے لئے سعودی عرب کے نئے سفیر اسامہ نقلی اسرائیلی سفارتخانے کی تقریب میں شریک ہوںگے۔ یہ تقریب اسرائیل کے قیام کی 70ویں سالگرہ پر منعقد کی جارہی ہے۔ نقلی نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ یہ اطلاع مکمل طور پر من گھڑت ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔