سعودی عازمین کیلئے 3465تا 11905ریال کے حج پیکیجز کا اعلان

سب سے مہنگا پیکیج جمرات کے پل سے متصل ’’ابراج‘‘کے رہائشیوں کیلئے ہوگا،وزارت حج وعمرہ

ہفتہ 12 مئی 2018 15:06

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 12 مئی 2018ء)سعودی وزارت حج و عمرہ نے 1439ھ کے حج کیلئے داخلی معلمین کو نئی فیسوں سے آگاہ کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک حج پیکیج’’ الحج المیسر‘‘ کے نام سے ہوگا۔ اس کی فی کس فیس 3465ریال ہوگی۔ سب سے مہنگا پیکیج جمرات کے پل سے متصل ’’ابراج‘‘کے رہائشیوں کیلئے ہوگا۔ 11905ریال ایسے عازمین حج سے لئے جائیں گے جو مذکورہ 6ٹاورز میں سے کسی ایک میں رہائش پسند کرینگے۔

(جاری ہے)

وزارت نے واضح کیاکہ فیس ادا کرنے سے قبل ریزرویشن کی منسوخی مفت ہوگی جبکہ ادائیگی کے بعد اجازت نامہ کے اجراء سے قبل فی حاجی یکم ذی الحجہ تک68.25ریال فی حاجی وصول کئے جائیں گے جبکہ حج کے معاہدے کی قیمت کا 30فیصد ذی الحجہ کی دوسری تاریخ اور 40فیصد 3ذی الحجہ، 50فیصد 4ذی الحجہ، 5 ذی الحجہ کو 60فیصد اور 6 ذی الحجہ کو70فیصد اور 7ذی الحجہ کو سوفیصد کٹوتی ہوگی۔ علاوہ ازیں آن لائن سروس فیس 68.25ریال وصول کئے جائیں گے۔ 7.35ریال بینک ٹرانسفر فیس بھی وصول کی جائیگی۔ وزارت حج کا کہنا تھا کہ الحج المیسر پروگرام کے تحت امسال 10ہزار افراد حج کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :