شام میں اسرائیلی حملے میں 11 ایرانی ہلاک ہوئے، المرصد گروپ

کل 27ہلاکتیں،تین شامی فوجی افسران سمیت چھ اہلکار،11ایرانی اوردس شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے،بیان

ہفتہ 12 مئی 2018 16:06

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 12 مئی 2018ء)شام میں جمعرات کو علی الصبح اسرائیلی بم باری اور فضائی حملوں میں کم از کم 11 ایرانی مارے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد کی جانب سے ہفتے کی صبح کیا گیا۔المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے تصدیق کی کہ مذکورہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہو گئی۔

(جاری ہے)

مارے جانے والوں میں شامی حکومتی فورسز کے 3 افسران سمیت 6 اہل کار شامل ہیں۔ ان کے علاوہ 11 ایرانی اور 10 دیگر (افراد جن میں اکثریت غیر شامیوں کی ہی) جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔یاد رہے کہ قابض اسرائیلی فوج جمعرات کی صبح مقامی میڈیا کو دیے گئے بیان میں اعلان کر چکی ہے کہ اس نے شام میں ایرانی اہداف پر درجنوں حملے کیے۔ یہ حملے جمعرات کی صبح گولان کے پہاڑی علاقے میں اسرائیل کے عسکری اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کے جواب میں کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :