وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مہاتیر محمد کا شاندار اعلان جو پاکستانی حکمرانوں کیلئے ایک مثال ہے

نو منتخب ملائیشین حکومت کا پہلا حکمنامہ، نجیب رزاق پرملک سے باہر جانے پر پابندی عائد، پابندی بدعنوانی کے الزامات سے بچنے کی خاطر ملک سے فرار ہونے کے شک کی بنیاد پر لگائی گئی،حکومت

ہفتہ 12 مئی 2018 19:58

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 12 مئی 2018ء)ملائشیاء کی نو منتخب حکومت نے پہلا آرڈر جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے ملک سے باہر جانے پر پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا،پابندی بدعنوانی کے الزامات سے بچنے کی خاطر ملک سے فرار ہونے کے شک کی بنیاد پر لگائی گئی،پارٹی کی شکست کے بعد نجیب رزاق نے پارٹی سربراہی کو بھی خیر آباد کہنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات سے بچنے کی خاطر ان کے ملک سے فرار ہونے کے شک کی بنیاد پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ رزاق نے کہا ہے کہ وہ اس حکومتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور متعلقہ حکام سے تعاون کو تیار ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہی منعقد ہونے والے الیکشن میں رزاق کا سیاسی اتحاد سابق مہاتیر محمد کے اپوزیشن سیاسی اتحاد سے شکست کھا گیا تھا۔ اس شکست پر رزاق نے پارٹی سربراہی کو خیرباد کہنے اعلان بھی کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :