گوئٹے مالا نے سویڈن او ر وینیزویلا کے سفیروں کو واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا

سفارتخانے اندرونی معاملات میں مداخلت، بیرونی مداخلت قبول نہیں کی جا سکتی،وزیر خارجہ ساندرہ ہوویل

ہفتہ 12 مئی 2018 19:58

گوئٹے مالا سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 12 مئی 2018ء)گوئٹے مالا نے سویڈن او ر وینیزویلا کے سفیروں کو واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا ،یڈن اور وینیزویلا کے سفارت خانے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت میں ملوث پائے گئے،اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں کی جا سکتی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوئٹے مالا نے سویڈن او ر وینیزویلا کے سفیروں کو واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سویڈن اور وینیزویلا کے سفارت خانے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے تھے جس کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ ساندرہ ہوویل نے ایک اخباری کانفرنس میں کہا کہ گوئٹے مالا ایک خود مختار ملک ہے جس کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں کی جا سکتی۔ یاد رہے کہ سویڈن نے گوئٹے مالا میں بد عنوانی کے خاتمے کیلیے اقوام متحدہ کے متعین کردہ ایک کمیشن کو مالی امداد بھی فراہم کی تھی۔

متعلقہ عنوان :