بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کا چار خواتین سمیت متعدد کشمیریوں پر تشدد، وڈ یوسوشل میڈیا پر وائرل

حملہ آوروں کے ’’کشمیری دہشت گردوں کو واپس بھیج دو‘‘ کے نعرے

ہفتہ 12 مئی 2018 20:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 12 مئی 2018ء)بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میںہندو انتہا پسندوں نے 4خواتین سمیت متعدد کشمیریوں کو سخت زد وکوب کیا۔ چالیس کے قریب ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے کشمیریوں کو زد وکوب کرنے کی وڈ یوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک خاتون کو مدد کے لیے چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کشمیریوں کے ایک گروپ کو جس میں چار خواتین بھی تھیں ، نئی دلی کی سن لائٹ کالونی میں تشدد کا نشانہ بناگیا گیا۔

(جاری ہے)

مشتعل ہجوم نے کشمیریوں کو لاٹھیوں سے بے دردی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔مار پیٹ کانشانہ بننے والوں نے بعد ازاں ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انہیں محض کشمیری ہونے کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ زخمی ہونے والے ایک فرد کا کہنا تھا کہ ان کی بہن کے ساتھ بھی ناشائستہ سلوک کیا گیااور اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک منصوبہ بند حملہ تھا،اور ملزمان ہاکیوں سے لیس تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور نعرے لگا رہے تھے’’کشمیری دہشت گردوں کو واپس بھیج دو‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی کئی بار ان پر حملہ کیا گیااور وہ علاقے میں سخت خوف میں زندگی گزار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :