بھارت ، مجاہد آزادی ’’دہشتگردی کا بانی‘‘ قرار

غلطی کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے،کانگریس کا مطالبہ

ہفتہ 12 مئی 2018 22:06

اجمیر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 12 مئی 2018ء)بھارتی راجستھان کے مڈل سلیبس میں مجاہد آزادی تلک کو ’’دہشتگردی کا بانی‘‘ قرار دے دیا گیا،غلطی کے مرتکب افارد کو سزا دی جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی راجستھان میں آٹھویں کلاس کی معاشرتی علوم کی کتاب میں مجاہد آزادی بال گنگا دھر تلک کو دہشتگرد ی کا بانی قرار دیا گیا ہے جس کے بعد ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

(جاری ہے)

کتاب میں 18ویں اور 19 ویں صدی میں قومی تحریک کے واقعات بیان کئے گئے ہیں جس میں سے ایک ذیلی موضوع بال گنگا دھر تلک کے بارے میں ہے۔ تلک نے ہند میں قومی تحریک کی راہ دکھائی تھی اور یوں وہ دہشتگردی کے بانی قرار دیئے گئے۔ یہ کتاب متھرا میں قائم پرنٹنگ پریس سے شائع ہوئی ہے اور اسے انگلش میڈیم اسکولو ںمیں پڑھایا جارہا ہے۔ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے سبق تیار کرنے والے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے متنازعہ ریمارکس تحریر کرتے ہوئے مصنف کو پہلے مورخین سے مشورہ کرنا چاہئے۔ کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا راجستھان کی وزیراعلیٰ اس غلطی کرنے والے کو سزا دینگی۔

متعلقہ عنوان :