سعودی عرب ، ماہ شعبان 30دن کا ہوگا، یکم رمضان جمعرات کو ہوگی

اتوار 13 مئی 2018 09:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 13 مئی 2018ء) سعودی فلکی علوم کے ماہر ملھم بن محمد ہندی نے کہا ہے کہ رواں برس سال شعبان 30دن کا ہوگا جبکہ رمضان المبارک 29 پر اختتام پذیر ہونے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق سعودی فلکی علوم کے ماہر ملھم بن محمد ہندی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلکی مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ منگل 29 شعبان کو رمضان کا چاند دوپہر 2 بجکر 48منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ شام ہونے سے قبل وہ غروب ہوجائے گا ۔اس لئے منگل کو رمضان کا چاند مجرد آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس طرح سعودی عرب سمیت قرب و جوار کے ممالک میں یکم رمضان المبارک جمعرات کو ہوگا اور غالب امکان ہے کہ ماہ رمضان 29 ایام کا ہو گا۔