چین نے مقامی تیارکردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز سمند ر میں آزمائش کے لیے اتار دیا

آزمائش کے دوران اس طیارہ بردار بحری جہاز کے پاور سسٹم اور دیگر آلات کی پائیداری اور استحکام کو چیک کیا جائے گا

اتوار 13 مئی 2018 18:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 13 مئی 2018ء) چین نے اپنا مقامی طور پر تیارکردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز سمند ر میں آزمائش کے لیے روانہ کر دیا، آزمائش کے دوران اس طیارہ بردار بحری جہاز کے پاور سسٹم اور دیگر آلات کی پائیداری اور استحکام کو چیک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں مقامی طور پر تیارکردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز شمال مشرقی چین کے صوبے لیاوننگ کی دالیان شپ یارڈ سے سمندر میں آزمائش کے لیے روانہ ہوا۔

یہ چین کا دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز ہے۔ ذرائع کے مطابق سمند ر میں آزمائش کے دوران اس طیارہ بردار بحری جہاز کے پاور سسٹم اور دیگر آلات کی پائیداری اور استحکام کو چیک کیا جائے گا۔ اس بحری جہاز کی تعمیر منصوبے کے مطابق گزشتہ برس پچیس اپریل کو مکمل ہوئی ۔ جہاز میں نصب آلات کے نقائص کو جاننے اور ان کو دور کرنے ، ان کے قابلِ استعمال اور پائیدار ہونے کے ٹیسٹس کی تکمیل کے بعد ہی جہاز کو سمندر میں آزمائش کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :