دوران حج انتقال کر جانے والے حجاج کیلئے حکومت کا شاندار اعلان

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی عازمین حج کو دوران حج انتقال کی صورت میں 5 لاکھ روپے ادا کرے گی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے حکام کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

ہفتہ مئی 20:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی عازمین حج کو دوران حج انتقال کی صورت میں 5 لاکھ روپے اور کسی حادثہ میں ایک ٹانگ سے معذوری کی صورت میں ڈیڑھ لاکھ جبکہ مستقل معذوری کی صورت میں اڑھائی لاکھ اور بیماری کی صورت میں عازمین کے ہنگامی انخلاء پر تین لاکھ روپے ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت حج 2018ء کے دوران حج متاثرین کو معاوضہ کیلئے تکافل کے تحت رسک مینجمنٹ کیلئے حج محافظ سکیم جاری رکھے گی۔

Your Thoughts and Comments