احتساب عدالت ، ریلوے گالف کلب کی غیر قانونی لیز سے قومی خزانے کو 2 ارب روپے کا نقصان پہنچانے والے نو افراد کو طلبی کے نوٹس جاری

ہفتہ 12 مئی 2018 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 12 مئی 2018ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ریلوے گالف کلب کی غیر قانونی لیز سے قومی خزانے کو 2 ارب روپے کا نقصان پہنچانے والے نو افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سعید الظفر ‘ حامد حسن بٹ اور بریگیڈیئر (ر) اختر علی سابق جی ایم ریلوے اقبال محمد خان اور دیگر افراد کو 27 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے نیب حکام کے مطابق مذکورہ بالا شخصیات کے خلاف پاکستان ریلوے کے سابق افسران نے ریلوے گالف کلب کی غیر قانونی لیز کے الزامات پر ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

ریلوے گالف کلب کی غیر قانونی لیز سے قومی خزانے کو دو ارب روپے کا نقصان ہوا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر خان نے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں ان شخصیات میں رائل پام گالف کلب کے سپانسرز سابق ممبر فنانس خورشید خان، عبدالغفار، رمضان شیخ اور پرویز قریشی کے نام شامل ہیں۔