چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا

کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز کو خراب موسم کیوجہ سے لاہور اتار لیا گیا ، چیف جسٹس کی موجودگی کی اطلاع پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، چیف جسٹس کاوی آئی پی اسٹیٹ لائونج میں بیٹھنے سے انکار

ہفتہ مئی 23:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مئی ء)کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازکو خراب موسم کی وجہ سے لاہور اتار لیا گیا ، طیارے میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی موجودگی کی اطلاع پر ائیر پورٹ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، چیف جسٹس وی آئی پی اسٹیٹ لائونج کی بجائے مسافروں کے ساتھ انتظار گاہ میں بیٹھ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 308نے کراچی سے اسلام آباد کے لئے اڑان بھری تاہم موسم کی خرابی کے باعث کپتان نے لاہور ائیر پورٹ پر رابطہ کیا اور اجازت ملنے پر طیارے کو لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کرا دیا گیا ۔ طیارے میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی موجودگی کی اطلاع پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور دیگر انتظامات کرنے کے ساتھ وی آئی پی اسٹیٹ لائونج کو بھی کھول دیا گیا ۔ چیف جسٹس پاکستان نے وی آئی پی لائونج میں بیٹھنے کی بجائے مسافروں کے ساتھ انتظار گاہ میں بیٹھ گئے ۔

Your Thoughts and Comments