چیف جسٹس کا پی آئی اے کےجہازوں پرقومی پرچم ہٹانےکا نوٹس

سپریم کورٹ نےجہازوں سے قومی پرچم ہٹانے سےروک دیا،ایک جانور کے پینٹ ہونے پرکتنی لاگت آئے گی؟حکومت نے پی آئی اے کو20 ارب کا بیل آؤٹ پیکیج دیا،پیکج پی آئی اے کی بہتری کیلئے دیئےہیں پینٹ کیلئےنہیں۔چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ریمارکس

اتوار 13 مئی 2018 12:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 13 مئی 2018ء): چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے پی آئی اے کے جہازوں سے قومی پرچم ہٹائے جانے کا نوٹس لے لیا ہے،سپریم کورٹ نے پی آئی اے کوجہازوں سے قومی پرچم ہٹانے سےروک دیا،ہمیں پتا چلا کہ آپ ہمارے پرچم کی جگہ ایک جانور کی تصویر لگا رہے ہیں،ایک جانور کے پینٹ ہونے پر کتنی لاگت آئے گی؟ حکومت نے پی آئی اے کو20 ارب کا بیل آؤٹ پیکیج دیا ہے،پیکج پی آئی اے کی بہتری کیلئے دیئےہیں پینٹ کیلئےنہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے پی آئی اے پرمارخور جانور کی تصویر بنانے کا نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے جہاز پرجھنڈے کی جگہ ایک جانور کی تصویر لگائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک جانور کے پینٹ ہونے پر کتنی لاگت آئے گی؟ ایم ڈی پی آئی اے نے عدالت کوبتایا کہ ایک جہاز پر27 لاکھ کی لاگت آئے گی۔ مارخورقومی جانور ہے اسکی تصویرپینٹ کررہے ہیں۔

ہرجہازکو4 سال بعد دوبارہ پینٹ کرنا ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لاگت 27 نہیں 34 لاکھ روپے ہے۔ چیف جسٹس نے ایم ڈی پی آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ کی بھابی پی آئی اے میں کیا کررہی ہیں؟میرا کوئی رشتےدار پی آئی اے میں نہیں۔ حلفاً کہتا ہوں کسی رشتےدار کو بھرتی نہیں کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی تعیناتی کےخلاف درخواست بھی زیرالتواء ہے۔ اب تک صرف ایک جہازکو ہی پینٹ کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیا پی آئی اے منافع میں ہے جو ایسے کام کررہی ہے۔حکومت نے پی آئی اے کو 20 ارب کا بیل آؤٹ پیکیج دیا ہے۔ پیسےپی آئی اے کی بہتری کیلئے دیئےہیں پینٹ کیلئےنہیں۔ چیف جسٹس نے بتایا کہ کل رات میری فلائٹ بھی ڈیڑہ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کی کیا وجہ ہے؟ ایم ڈی پی آئی اے نے جواب دیا کہ جہاز کی مرمت تاخیر کہ وجہ بنی۔